تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ دسویں کے پیپر لیک کیس میں تلنگانہ بی جے پی کے صدر کو 14 دن کی ریمانڈ _ کھمم جیل منتقل

ورنگل _ تلنگانہ کی ہنمکنڈہ کی پرنسپل مجسٹریٹ کی عدالت نے دسویں جماعت کے پیپر لیک معاملے میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کو 14 دن کے لئے ریمانڈ پر دے دیا۔ بنڈی سنجے 19 اپریل تک ریمانڈ میں رہیں گے۔ بنڈی سنجے کو کھمم سب جیل منتقل کردیا گیا ۔ بنڈی سنجے کے ساتھ تین دیگر ملزمان کھمم جیل جائیں گے۔ بنڈی سنجے کی تحویل کی درخواست پر عدالت میں دونوں فریقین نے دلائل دیئے۔ وکلاء نے دلیل دی کہ بنڈی سنجے کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بنڈی سنجے کو دو ہفتوں کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ عدالت کی جانب سے ریمانڈ پر فیصلہ آنے کے بعد وکلاء نے بنڈی سنجے کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button