نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلہ کا آغاز پرنسپل محمد فرید کا بیان

 

نارائن پیٹ: پرنسپل اقامتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ بوائز جناب محمد فرید کی اطلاع کے مطابق نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں تعلیمی سال 2021-2022 جماعت پنجم انگریزی میڈیم میں داخوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ پنجم جماعت میں 80 نشستوں پر داخلہ ہوگا جسمیں مسلم طلبہ کے لے 51 نشستوں مختص کی گی ہے بقیہ دیگر کیاسٹ کے ہیں۔ اقامتی اسکول میں جماعت 6 تا 9 تک صرف مسلم طلبہ کے لے مخصوص نشستیں مخلوعہ ہیں۔ جس پرداخلہ لیا جاے گا۔ پرنسپل محمد فرید نے بتایا کہ اقلیتی اقامتی اسکول سکریٹری بی شفیع اللہ کی نگرانی میں ریاست تلنگانہ میں 204 اقلیتی اقامتی اسکول چلاے جارہے ہیں جہاں طلبہ کو مفت میں تعلیم کے ساتھ قیام و طعام ودیگر سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جہاں پر انگریزی میڈیم میں تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ پرنسپل نے اولیاء طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت چہارم کامیاب طلبہ کو پنجم جماعت میں داخلہ دلوائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے9985556401 پر رپیدا کیا جاسکتا ہے۔