نیٹ پی جی امتحان چار ماہ کے لئے ملتوی _ مرکز کا اعلان

نئی دہلی _ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور  مثبت کیسس میں ریکارڈ سطح کے اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے میڈیسن کے پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلے کے لئے منعقد کئے جانے والے نیٹ پی جی امتحان کو ملتوی کردیا ہے کورونا وائرس کی وجہ  سے متعدد ٹیسٹ ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ تاہم ، مرکز نے تازہ طور پر میڈیکل طلباء ، NEET کے لئے داخلہ ٹیسٹ ملتوی کردیا ہے۔ مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  کورونا کی وجہ سے  neet ٹیسٹ 4 ماہ کے لئے ملتوی کیا جا رہا ہے ۔  واضح رہے کہ مرکز نے پہلے ہی کورونا کے تناظر میں سی بی ایس ای کلاس بارہویں کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔