تلنگانہ میں 20 جون تک اسکولوں کو تعطیلات

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسکولوں کو دی گئی گرمائی تعطیلات میں مزید 5 دن کی توسیع کردی ہے شیڈول کے مطابق ریاست میں 16 جون سے اسکولوں کی کشادگی ہونے والی تھے لیکن حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدید وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 20  دنوں تک اسکولوں کو تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے ڈائیٹ کالجوں کو بھی 20 جون تک تعطیلات رہیں گے