تلنگانہ میں یکم جولائی سے تعلیمی اداروں کھول دینے کا فیصلہ

حیدرآباد _ تلنگانہ میں یکم جولائی سے تمام تعلیمی اداروں کو کھول دینے کا حکومت نے اعلان کیا ہے آج دوپہر چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاست میں کورونا وائرس پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ یکم جولائی سے اسکولوں اور کالجوں کی کشادگی کا فیصلہ کیا۔