تلنگانہ میں اول تا نویں جماعت کے 53 لاکھ طلباء پروموٹ_ 27 اپریل سے گرمائی تعطیلات

حیدرآباد _ وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی  نے کہا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ میں 27 اپریل سے 31 مئی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جا رہا ہے وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں اور جونیئر کالجوں  میں موسم گرما کی تعطیلات کے فیصلے کا آج محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ کورونا وبا کے پیش نظر  چیف منسٹر کی ہدایت پر  5،21،392 طلبا کو پہلے ہی  10 ویں کے امتحانات میں کامیاب کردئے گئے ہیں ۔ وزیر نے بتایا کہ اسی طرح پہلی جماعت سے نویں  جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے 53 لاکھ 79 ہزار 388 طلباء کو بغیر امتحانات کے  اعلی کلاس  میں ترقی دی گئی ہے۔