ٹیچرو ں کی اہلیت کے ٹیسٹ ٹیٹ کے کوالیفائنگ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی مدت 7 سال سے بڑھاکر ،لائف ٹائم کردیا گیا

نئی دہلی _  مرکز ی وزیر تعلیم  رمیش  پوکھریال نشنک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اساتذہ کی اہلیت کے ٹیسٹ ( ٹیٹ)کے کوالیفائنگ سرٹیفکیٹ  کی تصدیقی مدت میں، سات سال سے توسیع کرکے، اسے لائف ٹائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو  کہ 2011 سے  لاگو ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ریاستی سرکاریں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے اُن امیدواروں کو  تصدیق نو  نیز تازہ ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے  ضروری اقدامات  کریں گے ، جن کی سات سال کی مدت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ اُن امیدواروں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے تئیں ایک  مثبت قدم ہوگا ، جو  ٹیچنگ کے شعبے میں  اپنا کیرئیر روشن کرنا چاہتے ہیں۔

اساتذہ کی اہلیت کا ٹیسٹ   اسکولوں  میں  ٹیچر کے طور پر تقرری کے لئے، کسی شخص کو اہل قرار دینے کے لئے، لازمی کوالیفکیشن  ہے۔ اساتذہ کی تعلیم کے لئے قومی کونسل کے، 11فروری  2011  کے رہنما خطوط  میں کہا گیا ہے کہ  ٹی ای ٹی  ریاستی  سرکاروں کے ذریعہ منعقدکیا جائے گا اور ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی فعال مدت  ، ٹی ای ٹی پاس کرنے کی تاریخ سے سات سال کی ہوگی