تلنگانہ میں دسویں جماعت کے تمام طلبا کو کامیاب قرار دیتے ہوئے جی او کی اجرائی

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت  نے دسویں جماعت کے تمام طلبا کو کامیاب قرار دیتے ہوئے جی او جاری کردیا ہے کورونا کی وجہ سے ان تمام طلبہ کو امتحان کے بغیر ہی پاس کردیا گیا ہے ۔ ایف اے نمبروں کی بنیاد پر گریڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی کوویڈ کی وجہ سے دسویں اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ اب جی او   جاری کیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ اگر کوئی بھی طالب علم نتائج سے مطمئن نہیں ہوتا ہے تو اسے امتحان لکھنے کی اجازت دی جائے گی ۔

انٹر فرسٹ ایئر کے طلباء کو ترقی دی گئی اور انھیں سکنڈ میں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے ۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ جون کے دوسرے ہفتے میں سکنڈ ائیر کے امتحانات منعقد کرنے کا جائزہ لے گی اور اس کا فیصلہ کرے گی۔