تلنگانہ میں انٹر سکنڈ ائیر امتحانات منسوخ

حیدرآباد _ تلنگانہ انٹر میڈیٹ بورڈ نے سکنڈ ائیر امتحانات منسوخ کردیئے ہیں اور طلبہ کو پریکٹیکل امتحانات میں اقل ترین نشانات دینے کا فیصلہ کیا ہے  میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر انٹر بورڈ نے پہلے ہی فرسٹ ایئر کے امتحانات منسوخ کردیئے تھے اور سکنڈ ایئر امتحانات کو ملتوی کردیا تھا تاکہ حالات قابو میں آنے پر جون میں امتحانات منعقد کئے جاسکیں۔لیکن حالات کو قابو میں نہ آتے دیکھ کر آج سکنڈ ایئر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے