سی بی ایس ای دسویں جماعت کے 99 فیصد نتائج

نئی دہلی _ سی بی ایس ای دسویں کے نتائج منگل کو جاری کیے گئے۔ سی بی ایس ای بورڈ نے آج دوپہر 12 بجے نتائج جاری کیے۔ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.nic.in کے ساتھ ساتھ Digilocker ایپ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ نتائج حاصل کرنے کے لیے طلباء کو اپنے رول نمبر کے ساتھ سکول نمبر درج کرنا ہوگا۔دسویں جماعت میں 99 اعشاریہ 4 فیصد   طلبہ امتحانات کے بغیر کامیاب قرار دئے گئے۔مجموعی طور پر 20 لاکھ 76 ہزار سے زائد طلبہ کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے اس سال بھی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا تھا ۔ جب پچھلے ہفتے 12 ویں کلاس کے نتائج جاری کیے گئے تو  99.37 فیصد طلباء کامیاب قرار دئے گئے تھے ۔