ایجوکیشن

اگست 25 کو تلنگانہ انجینئرنگ ایمسیٹ کے نتائج _ 30 اگست سے کونسلنگ

حیدرآباد _ تلنگانہ ایمسیٹ انجینئرنگ  کے نتائج کا اعلان اس ماہ کی 25 تاریخ کو کیا جائے گا۔ انجینئرنگ ایمسیٹ اس ماہ کی 4 ، 5 اور 6 تاریخ کو منعقد ہوئے تھے ۔ایگریکلچر، فارما ایمسیٹ کے نتائج بعد میں جاری کئے جائیں گے۔ 25 تاریخ کو نتائج جاری کرنے کے فیصلے کے پیش نظر ایمسیٹ انجینئرنگ کونسلنگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے

انجینئرنگ میں داخلے کے لیے پہلی مرحلے کی کونسلنگ  30 اگست سے  شروع ہوگی۔  30 اگست سے 9 ستمبر تک فیس آن لائن ادا کرتے ہوئے اسناد کی جانچ  کے لیے سلاٹ بک کروانا ہوگا۔ امیدواروں کے  اسناد کی جانچ کا عمل 4 سے 11 ستمبر تک ہوگا۔ ویب آپشنز 4 سے 13 ستمبر تک دے سکتے ہیں ۔ انجینئرنگ نشستوں کا الاٹمنٹ 15 ستمبر کو کیا جائے گا ۔ طلباء کو 15 سے 20 ستمبر تک آن لائن سیلف رپورٹنگ کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button