ایجوکیشن

5 منٹ کی تاخیر پر امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی _ کل 23 مئی سے تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات

حیدرآباد_ 22 مئی ( اردولیکس)؛تلنگانہ میں  کل  23 مئی سے ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں جو یکم جون تک جاری رہیں گے۔5 منٹ کی تاخیر پر طلبہ کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امتحان صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:45 تک منعقد ہوں گے ۔ امتحانی مرکز میں 9:35 کے بعد داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی ۔امیدواروں کوامتحانی مرکز میں ماسک کے لازمی طور پر استعمال کی ہدایت دی گئی ہے

ریاست بھر کے 11,401 اسکولوں سے 5لاکھ 9 ہزار 275 طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے جن میں 2,58,098 لڑکے اور 2,51,177 لڑکیاں شامل ہیں۔ ان تمام میں 5,08,110 ریگولر امیدوار اور 1,165 پرائیویٹ امیدوار ہیں ۔ تمام امیدواروں کے ہال کلٹس اور پریٹیڈ نامیل رواز متعلقہ اسکولوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے بال کٹس www.bse.telangana.gov.in پر 12 مئی سے رکھے گئے ہیں۔ ہال کٹس نہ ملنے والے امیدوار مذکورہ ویب سائٹ سے اپنا ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرتے ہوۓ امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button