تلنگانہ

پروفیسر موسی اقبال صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی نظام آباد مقرر

حیدرآباد18اکتوبر(پریس نوٹ)پروفیسر موسی اقبال کو صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی نظام آبادمقررکیا گیا جنہوں نے اپنے پیشرو ڈاکٹر گل رعنا سے اپنے عہدہ کاجائزہ بھی حاصل کرلیا۔قبل ازیں رجسٹراریونیورسٹی پروفیسر ایم یادگیری نے انہیں احکام تقرر حوالہ کیا جس کو انچارج وائس چانسلر واکاٹی کرونا(آئی اے ایس) نے منظوری دی۔

 

دودن قبل ہی ڈاکٹر موسی اقبال کو پروفیسر کے عہدہ پر ترقی دی گئی جن کاتقرر 2008 میں بہ حیثیت اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو عمل میں آیاتھا۔ یونیورسٹی میں انہوں نے کئی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ان میں چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر آف اگزامنیشن اور ڈائرکٹر میناریٹی سیل چیرمین قابل ذکر ہیں۔

 

ڈاکٹر موسی اقبال کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ لٹریری اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیاان کی اب تک تقریبا 3کتابیں شائع ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں اور تقریبا کئی مضامین قومی اور بین الاقوامی رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سیمناروں میں اپنے مقالے پیش کئے۔

 

ڈاکٹر موسی اقبال کو پروفیسر کے عہدہ پر ترقی ملنے اور صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے نامزدگی پر انچارج وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی وکاٹی کرونا وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی اور پروفیسر ایم یادگیری رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی کے علاوہ پروفیسر ایم ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن، پروفیسر ڈاکٹر نسیم سابق رجسٹرار، پروفیسر آرتی پرنسپل کے علاوہ

 

پروفیسر جی چندرا شیکھر، ڈائرکٹر آڈیٹ سیل، پروفیسر تروینی ڈین فیکلٹی آف آرٹس، ڈاکٹر عتیق سلطان غوری اسسٹنٹ ڈائرکٹر آڈیٹ سیل اور یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے علاوہ رشتہ دار، دوست احباب نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button