ایجوکیشن

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے 90 فیصد نتائج _ نتیجہ دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے آج 30-11 بجے دن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ان امتحانات میں ریاست بھر کے 5,03,579 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔جن میں سے 4,53,201 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

اس طرح 90 فیصد طلبہ ان امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔جبکہ ان امتحانات میں 819 طلبہ خانگی طورپر امتحانات میں شریک ہوئے تھے ان میں سے 425 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ان کا تناسب 51.89 فیصد رہا۔دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 23 مئی تا یکم جون منعقدکیے گئے ان امتحانات میں جملہ 5,08,143 طلبہ کو ان امتحانات میں شرکت کرناتھا لیکن ,5,564 نامعلوم وجوہات کے باعث ان امتحانات میں شریک نہیں ہوئے۔

لڑکیوں کا پاس فیصد 92.45 رہا۔ لڑکے 87.61 فیصد پاس ہوئے۔ سبیتا اندرریڈی نے کہا کہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ کل 3007 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد کامیاب رہا ، 15 اسکولوں نے صفر فیصد نتائج حاصل کئے۔ سبیتا اندرریڈی نے کہا کہ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم اگست سے منعقد ہوں گے۔

دسویں جماعت کے نتائج میں ضلع سدی پیٹ نے 97.85 فیصد پاس ہونے کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ حیدرآباد ضلع 79.63 فیصد نتائج کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔ 70 فیصد نصاب کے علاوہ امتحانی پرچوں کو 11 سے گھٹا کر چھ کر دیا گیا۔

تلنگانہ ایس ایس سی کے آج جمعرات کو نتائج _ نتیجہ دیکھنے کے لئے 11بج کر 30 منٹ بعد اس لنک پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button