نیشنل

غلام نبی آزاد کانگریس سے مستعفی

نئی دہلی:  کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صحت کے مسایل کی وجہ سے استعفی دے رہے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے تمام عہدوں اور پارٹی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ ایک ایسے وقت جبکہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں جس کا عمل اس ماہ کی 21 تاریخ سے شروع ہونے والا ہے غلام نبی آزاد نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ آزاد نے انھیں پارٹی کی جانب سے نظر انداز کرنے پر یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button