ایجوکیشن

  ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے 22 مئی کو آل انڈیا نیٹ، آن لائن تمثیلی ٹسٹ

ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے نیٹ 2022امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کے مفاد میں آن لائن تمثیلی ٹسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔یہ ٹسٹ 22مئی کو ہوگا۔ڈاکٹروجئے کمارسکریٹری نے کہا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی ہوگی اور یہ ٹسٹ 11مختلف زبانوں بشمول انگریزی، ہندی، تمل، کنڑ،گجراتی، ملیالم، اوڑیہ، تلگو، پنجابی، اردو اور مراٹھی میں ہوگا۔اس ٹسٹ کا مقصد مستقبل کے ڈاکٹرس بنانا ہے۔ٹسٹ کا پرچہ ایک سے زائد سوالات پر مبنی ہوگاجس کی تیاری ماہرین نے اس طرح کی ہے کہ اس پرچہ سے نیٹ کے اصل پرچہ کے طریقہ کار کی مماثلت ہوسکے گی اور امیدواروں کو نیٹ امتحان کی بہتر طورپر تیاری میں مدد مل سکے گی جس کے ذریعہ وہ نیٹ کے اصل امتحان میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرپائیں گے۔ڈاکٹر وجئے کمار اور ٹیم نقد انعامات کا اعلان کرے گی۔رجسٹریشن کے لئے www.apjedu2001.com  پر لاگ ان کیاجاسکتا ہے۔ واٹس اپ 85002 12306پر بھی رجسٹریشن کی سہولت ہوگی۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی ہوگی۔مزید تفصیلات کے لئے سل نمبرات 8500212306 8099589416  پرربط پیداکیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button