تلنگانہ

کھمم میں بے روزگار نوجوانوں کی تائید میں کانگریس کا زبردست جلسہ عام

کھمم سے حافظ محمد جواد کی رپورٹ 

ریاست تلنگانہ میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے دولاکھ نوکریوں کو تلنگانہ حکومت اب تک پر نہیں کرسکی جے تلنگانہ کا نعرہ سب سے پہلے 1969 میں کھمم ضلع سے بلند ہوا کے سی آر نے مجاہدین تلنگانہ کے قربانیوں کو فراموش کردیا سنہرے تلنگانہ خواب 9 سال گزرنے کے باوجود ادھورا پھچلے 9 سال میں تلنگانہ میں صرف کے سی آر کا خاندان ترقی کررہا ہے

تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ریاست میں بڑھتی ہوئی ہوی بے روزگاری کے خلاف کھمم میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ پدیاترا اور جلسہ عام میں شرکت کی

 

کانگریس کی تائید میں عوامی سروں کا سمندر دیکھا گیا اس پروگرام میں تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر  ریونت ریڈی نے شرکت کی بے روزگاری اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ریونت ریڈی کے پدیاترا اور جلسہ عام منعقد کیے جارہے ہے جس کا آغاز کھمم سے ہوا ریونت ریڈی کے پدیاترا کا آغاز کھمم شہر کے یلندو کراس روڈ سے ہوا اس پدیاترا میں عوامی سروں کا سمندر دیکھا گیا پدیاترا کھمم کے زڈ پی سنٹر سے ھوتے ہوے کھمم کے قدیم آر ٹی سی بس اسٹینڈ پہنچکر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی پدیاترا کے دوران عوام نے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا اور پدیاترا میں عوامی سروں کا سمندر دیکھا گیا

 

اور پولیس کو عوام کو کنٹرول کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا جلسہ عام سے ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کھمم ضلع کے عوام کا پارٹی کارکنان اور قائدین کا محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کھمم ضلع ایک انقلابی ضلع ہے علاحدہ تلنگانہ کا نعرہ جے تلنگانہ کھمم ضلع سے ھی بلند ہوا تلنگانہ کی تحریک کھمم ضلع سے ہی شروع ہوی اس تحریک میں کئ لوگوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا محترمہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ عوام کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اور تلنگانہ کے ساتھ انصاف ہو اپنے سیاسی نقصان کو برداشت کرتے ہوئے علاحدہ تلنگانہ کی تشکیل کی تاک تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو مگر افسوس کہ پھچلے 9 سالوں میں تلنگانہ کی حکومت نے صرف اپنے خاندانوں کو روزگار فراہم کیا تلنگانہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی

 

ریونت ریڈی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 2014 میں جدید ریاست تلنگانہ تشکیل دینے کے بعد ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے اس وقت اسمبلی میں کہا تھا کہ تلنگانہ میں ایک لاکھ ساتھ ہزار نوکریاں مخلوعہ ہے جس پر آندھراپردیش کے لوگ قابض ہے بہت جلد ان تمام نوکریوں پر تلنگانہ کے لوگوں کو روزگار فراہم کیاجائے گا مگر افسوس کہ آج تلنگانہ بھر میں دولاکھ نوکریوں پر تقرر کرنا باقی ہے اور کے سی آر روزگار فراہم کرنے کے بجائے صرف جملوں کی سیاست کررہے ہے آج تلنگانہ میں نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ ہو نے کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان خودکش پر مجبور ہورہے ہے کھمم شہر کا ایک نوجوان جو پی جی مکمل کیا نوکری نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین کے سامنے خودکشی کرلی

 

ریونت ریڈی نے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر پر سخت تنقید اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج ریاست تلنگانہ میں بے روزگاری بام عروج پر ہے اور حق بات کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے جارہے ہے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ریونت ریڈی پر درجنوں مقدمات درج کیے مگر ریونت ریڈی کو کھچ نہیں کرسکی اور اسی طرح تلنگانہ کے دیگر اضلاع اور بالخصوص کھمم میں کانگریس کے نوجوان قائد محمد مصطفی پر ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر نے بےجا مقدمات درج کروائی یہاں تک کہ محمد مصطفی پر پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل کے حوالہ کیا محمد مصطفی نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور کانگریس پارٹی نے قانونی دائرہ رھکر ہائی  کورٹ میں پی ڈی ایکٹ کے خلاف چیلنج کیا حیدرآباد ہائیکورٹ نے محمد مصطفی پر لگائے گئے پی ڈی ایکٹ کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے باعزت بری کیا ریونت ریڈی نے تلنگانہ پولیس کو تلنگانہ حکومت کا غلام قرار دیا

 

ریونت ریڈی نے عہد کیا کہ کانگریس پارٹی بے روزگاری نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے تک اپنی جدو جہد کو جاری رکھنے کا عہد کیا اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائد و سابقہ رکن راجہ سبھا ھنمت راؤ نے اپنے خطاب میں کے سی آر پر تنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس حکومت تلنگانہ نہ دیتی تو کے سی آر کا آج سیاست میں کیو مقام نہیں رہتا تلنگانہ عوام کے سی آر کے خاندانی سیاست سے بزن ہوچکی اور آنے والے عام انتخابات میں عوامی طاقت کے سونامی میں بی آر ایس نقشے سے ختم ہوجائے گی اس موقع پر سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم و سابقہ مرکزی وزیر فیر برانڈ محترمہ رینوکا چودھری نے اپنے خطاب میں مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ چھوٹ بولنا ترک کردی ورنہ ملک کی عوام نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کریں گی رینکا چودری نے مزید کہا کہ 56 اینچ کے سینے کو ملک میں بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے اور عوام کو راحت پہنچانے کے لیے استعمال کریں نہ کہ فرقہ پرستی کو بڑاوا دینے کے لئے رینوکا چودھری نے کے سی آر کو مودی کا چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف وعدہ کرنا کے سی آر کا کام ہے کھمم کے پدیاترا میں عوامی سروں کا جو سمندر ہے رینکا چودری نے کہا کہ یہ کے سی آر کا زوال ہے رینکا چودری نے ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائدین پر فرضی مقدمات درج کرانے کا سلسلہ ختم کردی ورنہ سنگین نتائج کے تیار رہنے کو کہا رینوکا چودھری نے تلنگانہ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے دورے حکومت میں کھمم ضلع میں دادا گری بام عروج پر ہے انھوں نے محکمہ پولیس کو بھی خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر کے غلام بنکر کام کرنا چھوڑ دے

 

اس موقع پر سابق  وزیر چندرا شیکھر ،کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کے علاوہ متحدہ کھمم ضلع کے کانگریس قائدین کے علاوہ جلسہ عام میں عوامی سروں کا سمندر دیکھا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button