ایجوکیشن
تلنگانہ ایمسیٹ امتحان کے امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد_ 25 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایمسیٹ کے امتحانات 14 جولائی سے شروع ہونے والے ہیں۔ جس کے پیش نظر آج سے امیدواروں کے ہال ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔ ایمسیٹ کنوینر نے کہا کہ ہال ٹکٹ tsche.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ انجینئرنگ ایمسیٹ کے امتحانات 14، 15 جولائی کو ایگریکلچر، میڈیسن، 18، 19، 20 کو ہوں گے۔