نیشنل

غیر مسلم نوجوان کے ساتھ جارہی تھی برقعہ پوش لڑکی۔ مسلم نوجوانوں کا اعتراض ۔پھر ہوئی بیچ سڑک پر لڑائی: اورنگ آباد واقعہ کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مہاراشٹر کے اورنگ آبادمیں ہندو لڑکےکےساتھ گھومنے والی لڑکی کےساتھ جھگڑا کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان نوجوانوں نے برقعہ پوش لڑکی کا کافی دور تک پیچھا کیا پھر اس کا موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ برقعہ پوش لڑکی ایک ہندو لڑکے کے ساتھ بی بی کا مقبرہ دیکھنے جارہی تھی۔ یہ واقعہ پیر (24 اپریل 2023) کو بیگم پورہ علاقے کا ہے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں نے  طالبہ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ اس کا بیگ چھیننے اور اس کا حجاب کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو اس بات پر اعتراض تھا کہ وہ برقعہ پہن کر اس طرح کی حرکتیں کررہی  ہے جس وہ برہم ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی سڑک پر اونچی آواز میں چیخ رہی ہے اور بار بار کہہ رہی ہے ‘چھوڑو مجھے چھوڑ دو’ جبکہ نوجوان اس سے وہ پوچھ رہے ہیں کہ "وہ لڑکا کون ہے؟ پھر ان میں جھگڑا ہوا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button