دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس ادا کرنے کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ ایس ایس سی بورڈ نے اپریل یا مئی میں منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ امتحانی فیس اس ماہ کی 29 تاریخ تک بغیر کسی جرمانے کے ادا کی جا سکتی ہے ۔ 50 روپے کی لیٹ فیس 10 فروری تک ادا کی جا سکتی ہے۔ امتحانی فیس 21 فروری تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3 مارچ تک بھی  ادا کی جا سکتی ہے۔