تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں وقف بورڈ کے انسپکٹر کی مجرمانہ حرکت کا ویڈیو وائرل _ رات دیر گئے مقفل مسجد کے گیٹ سے پھلانگ لگا کر اندر داخل

کریم نگر _ 3 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں وقف بورڈ کے ایک ذمہ دار عہدیدار کی غیر اخلاقی اور مجرمانہ حرکت ضلع بھر میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے

 

بتایا جاتا ہے کہ کریم نگر وقف بورڈ کے انسپکٹر نجم نے شہر کے محلہ سواران کی مسجد میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے مقفل مسجد میں گیٹ سے  پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔ ان کے ہمراہ ایک اور شخص بھی مسجد میں اسی طرح سے داخل ہوا اور کچھ دیر بعد وہ دونوں مسجد کی گیٹ پھلانگ لگا کر باہر آگئے۔ اس دوران مقامی افراد نے وقف انسپکٹر کی اس مجرمانہ حرکت کی ویڈیو نکال لی اور ان سے دریافت کیا کہ مقفل مسجد میں پھلانگ لگا کر اندر داخل ہونے کی کیوں ضرورت پڑی۔ مسجد کے موذن کو طلب کرتے ہوئے گیٹ کھول کر اندر داخل ہو سکتے تھے؟ جس پر وقف انسپکٹر نجم نے بتایا کہ مسجد میں برقی منقطع ہونے کی تصاویر لینے کے لئے وہ اندر داخل ہوئے تھے تاکہ حیدرآباد میں اعلی عہدیداروں کو واقف کروایا جا سکے۔

 

وقف انسپکٹر نجم کے اس حرکت پر ہر گوشے سے تنقیدیں کی جارہی ہیں اور مقامی افراد بالخصوص مسجد کے مصلیوں نے اس واقعہ پر وضاحت کرنے کا چیرمین وقف بورڈ سے مطالبہ کیا ہے  کیونکہ اگر  حقیقت میں مسجد کی برقی کٹ ہوجانے کے تصاویر کو اعلی عہدیداروں تک پہنچانا ہے تو وقف انسپکٹر نجم کو رات دیر گئے مقفل مسجد کے گیٹ کو پھلانگ لگا کر اندر داخل ہونے کی کیوں ضرورت پڑی۔ وہ باقاعدہ طور پر موذن کے ذریعہ مسجد کھلوا کر بھی اندر داخل ہو سکتے تھے فی الحال  وقف انسپکٹر نجم کا مسجد کے  گیٹ کو پھلانگ لگا کر اندر داخل ہونے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

 

مسجد سواران کریم نگر کی برقی بل ادا نہ کرنے پر وقف بورڈ کی لا پرواہی کی وجہ سے برقی منقطع کردی گئی۔ 33ہزار روپیہ بقائے کی اطلاع کریم نگر وقف بورڈ انسپکٹر نجم کو دی گئ برقی منقطع ہونے سے قبل نوٹس کے متعلق بھی علم میں لایا گیا اور وقف بورڈ چیر میں کو ویڈیو بھی ارسال کیا گیا ہنوز مسجد اندھیرے  میں ہے واضح ہو کہ مسجد کے تحت لب سڑک کمرشیل کامپلیکس کا لاکھوں روپیے ماہانہ کرایابرسوں سے وقف بورڈ وصول کر رہی ہے لیکن مسجد کے انتظامی امور پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ مصلیان مسجد سواران بارہا وقف سی ای او اور چیر مین سے نمائندگیاں کر چکے ہیں ہ عدلیہ کے احکامات پرعمل کرتے ہوے انتظامی کمیٹی کے انتخابات کروائے جائیں۔ مسجد کے انتظامی امور پر کافی پریشانیوں کا سامنا ہے مصلیان مسجد ڈبہ فنڈ سے مسجد کے انتظامی امور بڑی مشکل سے انجام دے رہے ہیں ۔ مسجد کی بالائی منزل سے پانی رس رہا ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کے لیے وقف بورڈ کی جانب سے حافظ صاحب کو مقرر کیا گیا تھا آج تک ان کا ہدیہ ادا نہیں کیا گیا. مصیان مسجد کی شخصی نمائندگی پر دو دن میں ہدیہ بھیجنے کا تیقن دیا گیا لیکن ہفتہ گزر گیا حافظ صاحب کا ہدیہ وصول نہیں ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button