ایجوکیشن

عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ تمثیلی نیٹ نتائج کا اعلان 

عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ تمثیلی نیٹ نتائج کا اعلان 

یعقوب قریشی (یوپی) وینکٹیش راو (چنئ) نے قومی سطخ پر درجہ اول میں کامیابی حاصل کی آئندہ نیٹ ٹسٹ29 مئ کو منعقدہ ہوگا طلباء استفادہ حاصل کریں ڈاکٹر وجئے کمار کا صحافتی بیان 

 

نظام آباد 24 مئ ( محمد یوسف الدین خان/نیوز اینڈ ویوز میڈیا /اددو لیکس) ڈاکٹر وجئے کمار سکریٹری آل انڈیا اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ 22 مئ کو منعقدہ آل انڈیا آن لائن نیٹ ٹسٹ کا انعقاد عمل لایا تھا جس میں ملک بھر سے امیدواروں نے شرکت کی تھی اس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اس تمثیلی (Mock) ٹسٹ میں دو امیدواروں یعقوب قریشی(مرزاپور اترپردیش) اور کے وینکٹیش (چنائی) 700نشانات کے منجملہ 630 نشانات حاصلِ کرتے ہوئے درجہ اول میں امتیاز ی کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر آٹھ(8)طلباء و طالبات نے اس ٹسٹ میں نمایاں نشانات حاصلِ کئے ہیں جن میں محمد عبد الرحمن جموں کشمیر، 700 نشانات کے منجملہ (599)نشانات، وجہیہ انساء حیدرآباد 700 نشانات کے منجملہ(594)نشانات، فاطمہ اعجازِ وانی کشمیر نے 700 نشانَت کے منجملہ (593)نشانات، لیون این آندھرا پردیش نے 700 نشانات کے منجملہ (591)نشانات، اکشت یونیال دہلی نے 700 نشانات کے منجملہ (584)نشانات، جبکہھ پرتھوی راج مدھیہ پردیش نے 700 نشانات کے منجملہ (576) طہورافاطمہ اورنگ آباد نے 700 نشانات کے منجملہ (569) شابرا تبسم بھوپال نے 700 نشانات کے منجملہ (559)محمد علی کولکتہ. نے 700نشانات کے منجملہ 550 نشانات حاصلِ کئے ہیں ڈاکٹر وجئے کمار نے ان تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ درج اول میں کامیابی حاصل کرنے والوں مبلغ دس ہزار روپے اور دیگر رینکرز کو فی کس مبلغ دو ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کا اہم مقصد ملک وقوم کے لیے بہترین ڈاکٹرز فراہم کرنا ہے جس کے لئے سوسائٹی اپنے قیام سے ہی کوشاں ہے ڈاکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے ابوالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک اور تمثیلی ٹسٹ بزریعہ آن لائن 29 مئ 2022 بروز اتوار بوقت 2 بجے دوپہر 5 بجے شام منعقد ہو گا نیٹ ٹسٹ کے لئے جو امیدوار تیاری کر رہے اس ٹسٹ میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ سوسائٹی کے ویب سائٹ پر 28 مئ شام 5 بجے تک آن لائن ٹسٹ کے لئے www.apjed2001.com ای پاس پر ملاحظہ کرسکتے ہیں اس ٹسٹ میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات سے استفادہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button