جرائم و حادثات

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے بیٹے کی غنڈہ گردی _ ریاگنگ کے نام پر طالب علم کی پٹائی

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے بیٹے بنڈی سائی بھاگیرتھ نے ایک طالب علم پر حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ میں طالب علم کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد میں واقع مہندرا یونیورسٹی میں پیش آیا۔ بنڈی سنجے کے بیٹے سائی بھاگیرتھ نے جو کہ اسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے، نے ریگنگ کے نام پر طالب علم کو بری طرح پیٹا اور زخمی کردیا۔ اور اس نے طالب علم کو ناقابل بیان انداز میں گالیاں بھی دیں ، سائی بھاگیرتھ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر طالب علم پر حملہ کیا تھا

بتایا گیا ہے کہ دنڈیگل پولیس نے اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button