انٹر نیشنل

نیپال الیکشن میں سمانو پاتک ووٹوں کے سبھوں سےزیادہ حق دار رضوان انصاری ہیں

رائے دہندگان ان کے چناوی نشان بس چھاپ پر مہر لگانا ہرگز نہ بھولیں: مولانا انوار الحق قاسمی

 نیپال : نیپال میں مانیے اور ودھایک کا الیکشن 4گتے منسیر کو ہونا طے ہے۔4گتے آنے میں بس گنتی کے چند ایام باقی رہ گئے ہیں؛اس لیے گذرتے دنوں کے ساتھ چناوی سرگرمیوں میں بھی کچھ زیادہ ہی  تیزرفتاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔
  چوں کہ نیپال میں یہ الیکشن  زمام اقتدار کی بنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے؛اس لیے ووٹر اپنا ووٹ صرف  اسی  امید وار کے حق میں ڈالے جو  ملک اور عوام  کے لیے نافع ہو،قطع نظر اس سے کہ وہ مسلم ہے یا ہندو۔
   بہت سے احباب یہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کون امیدوار  ملک و عوام  کا وفادار اور امانت دار ہے،ہمیں تو سب غیر وفاداری اور غیر امانت داری میں  ایک ہی کٹہرے میں کھڑے نظر آتے ہیں،تو ایسے حالات میں ہم کس کو اپنا ووٹ دیں ؟تو دیکھیے چوں کہ سب ایک ہی کٹہرے اور ایک ہی صف میں شامل ہیں ؛اس لیے اب ہم ان سبھوں میں غور وفکر کریں گے کہ کون سا امیدوار سبھوں سے کم غیر وفادار اور غیر امانت دار ہے، اس کے حق میں ہم اپنا ووٹ ڈالیں۔
  – الحمدللہ -اللہ نے ہم میں سے ہر ایک کو اتنی عقل تو دیاہی ہے کہ ہم اس کے ذریعہ امیدواروں کے مابین امتیاز اور فرق کرسکیں کہ کون ملک کے لیے نافع اور کون نقصان دہ ہے۔پس جس امید وار کے سلسلے میں عقل یہ فیصلہ کردے کہ یہ ملک و قوم کے لیے مفید ہے ،اسے ہم اپنا ووٹ دےکر کامیاب بنائیں،تاکہ ہمارے  خوابوں کی تکمیل ہوسکے۔
   رہا سمانو پاتک ووٹ کا معاملہ ،تو ہم میں سے  اکثر کے یہاں اس کی کوئی  اہمیت نہیں ہے؛اس لیے ہم  بلا تدبر و تفکر سمانو پاتک ووٹ جسے چاہتے ہیں دےدیتے ہیں،جب کہ سمانو پاتک ووٹ کے ساتھ ہمارا یہ رویہ درست نہیں ہے،کیوں کہ  سمانو پاتک ووٹ  کی بھی ایک  اہمیت ہے،کیوں کہ اس  ووٹ سے بھی کامیاب اور بامراد ہونے والے افراد مانیے بنتے ہیں؛اس لیے یہ ووٹ بھی ہم غور وفکر کے بعد ہی ڈالیں۔ایسے میرے اور دیگر انصاف اور امن پسند لوگوں کے یہاں سمانو پاتک ووٹوں کا سبھوں سے زیادہ حق دار نیپال سنگھی سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق منتری جناب رضوان انصاری ہیں،جن کا چناؤ نشان بس چھاپ ہے،جس پر 4/گتے منسیر کو مہر لگانا آپ ہرگز نہ بھولیں!!
  واضح رہے کہ سمانو پاتک ودھایک عہدوں کے امیدواروں میں  مولانا محمد انیس الرحمٰن،مولانا محمد نصیر اور جناب امان اللہ انصاری کے اسماء خاص کر قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button