تلنگانہ کی چار یونیورسٹی کے 9 پروفیسرس بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب _ ڈاکٹر حمیدہ بی اور پروفیسر اطہر سلطانہ بھی شامل

حیدرآباد _ تلنگانہ کے چار یونیورسٹی کے 9  پروفیسرس بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئے ہیں کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نے منتخب پروفیسرس کے نام کا اعلان کیا ہے 9 پروفیسرس میں دو مسلم پروفیسرس بھی شامل ہیں جن میں عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹر حمیدہ بی اسوسی ایٹ پروفیسر مائیکرو بیالوجی اور تلنگانہ یونیورسٹی سے پروفیسر اطہر سلطانہ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ اردو بھی شامل ہیں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر انھیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔