تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا اہم فیصلہ۔ سی بی آئی کو اب کسی بھی تحقیقات کیلئے ریاستی حکومت کی اجازت لینی ہوگی

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سی بی آئی تحقیقات کی اجازت سے دستبرداری اختیارکی ہے۔ سابق میں ریاست سے جڑے کسی بھی کیس کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو اجازت حاصل تھی۔حکومت نے اس اجازت کو واپس لے لیا ہے۔اس سلسلے میں 30 اگست کو ریاستی حکومت کی جانب سے جی او 51 جاری کیا گیا ہے۔اب ریاست میں کسی بھِ کیس کی تحقیقات کیلئے اس جی او میں ریاستی حکومت کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button