تلنگانہ

سابق اسپیکر متحدہ آندھراپردیش ہریشورریڈی اب نہیں رہے

حیدرآباد _ 23 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے سینئر لیڈرو متحدہ آندھراپردیش کے سابق ڈپٹی اسپیکرکے ہریشورریڈی طویل علالت کے بعد جمعہ کی شب چل بسے۔انہوں نے چندرابابونائیڈو کے دور حکومت میں متحدہ آندھراپردیش میں ڈپٹی اسپیکر کے طورپر خدمات انجام دی تھیں

 

۔چیف منسٹر  چندرشیکھرراو نے ہریشورریڈی کی موت پر ان کو خراج پیش کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں ہریشورکے ساتھ اپنے تعلق کو یاد کیا اور ایک سینئر سیاستداں کے طورپر آنجہانی لیڈر کی عوامی خدمات کو یاد کیاجو پرگی اسمبلی حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button