ایجوکیشن

دو سروں سے جڑی بہنوں نے انٹرمیں درجہ اول سے کامیابی حاصل کی

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دو سروں سے جڑی بہنوں وانی اوروینا نے امتیازی نشانات سے اول درجہ سے کامیابی حاصل کی۔ ان دونوں نے سی ای سی گروپ سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی۔ وینا کو 712 اوروانی کو707 نشانات حاصل ہوئے۔ ان دونوں نے شخصی طورپرامتحانات میں شرکت کی تھی۔ ریاستی وزیرستیہ وتی راٹھوڑ نے ان دونوں بہنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ ان دونوں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button