جنرل نیوز

18 دسمبر کو منعقد ہونے والے متحدہ کھمم ضلع کے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے تیسرے اجلاس عام کو کامیاب بنانے کی اپیل

ضلع صدر آدی ناراینا ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے صدر آدی ناراینا نے آج کھمم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ متحدہ کھمم ضلع کا تیسرا اجلاس عام 18 دسمبر بروزہ اتوار کھمم کے ایس آر گارڈن میں منعقد کیاجارہا ہے اس اجلاس عام میں تلنگانہ پریس اکاڈمی چیرمین الم ناراینا کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار متحدہ کھمم ضلع کے ارکان اسمبلی سابقہ ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی مدیرا رکن اسمبلی و سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارک مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہے

 

آدی ناراینا نے کہا کہ اجلاس میں ٹی یو ڈبلیو جے کی کارکردگی پیش کی جائے گی اور اسی طرح ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کو صحافیوں کے درپیش مسائل سے واقف کر وایا جائے گا اجلاس کا آغاز صبح 10.30 شمع روشن کرکے کیاجائے گا آدی ناراینا نے متحدہ کھمم ضلع کے تمام صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ وقت پر تیسرے اجلاس عام میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button