نیشنل

سرکاری ملازمین نہیں کرسکیں گے دوسری شادی ورنہ ہوگی قانونی کاروائی۔آسام‌حکومت کا فرمان

نئی دہلی: آسام میں سرکاری ملازمین اب دوسری شادی نہیں کرسکیں گے۔ ہیمنت بسوا سرما سرکارنے ریاست میں سرکاری ملازمین کی شادی سے متعلق 58 سال پرانے ایک قانون کو فوری اثر کے ساتھ نافذ کر دیا ہے۔

 

عدم عمل آوری پرسخت قانونی کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ اس قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم اپنے شوہر یا بیوی کے زندہ رہتے دوسری شادی نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی دوسری شادی کرنا چاہے تو پھر اس کے لیے حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔

 

حکومت نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملازم اگر اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button