ایجوکیشن

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت آڈیو اور بات کرنے والی کتابیں تیار کرنے کی اسکیم

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت آڈیو اور بات کرنے والی کتابیں تیار کرنے کی اسکیم

نئی دہلی،08 دسمبر ( پی آئی بی ) تعلیم کے وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تعلیم میں ٹکنالوجی کے رول کا ذکر کیا گیا ہے ۔ این ای پی  – 2020 میں کہا گیا ہے کہ درس و تدریس اور آموزش کے مقصد کے لیے مختلف قسم کے تعلیمی سافٹ ویئر تیار کیے جائیں گے اور انہیں سبھی سطحوں پر طلبا اور اساتذہ کو دسیتاب کرایا جائے گا ( پیرا 23.4، این ای پی – 2020) ۔ اس طرح کے سبھی سافٹ ویئر سبھی بڑی بھارتی بھاشاؤں میں دستیاب کرائے جائیں گے اور وسیع پیمانے پر صارفین کو ان تک رسائی حاصل ہوگی جس میں دور دراز کے علاقوں  میں رہنے والے اور  معذور طلبا بھی شامل ہیں (این ای پی  – 2020 23.6، باب 23)۔

 

سی آئی ای ٹی – این سی ای آر ٹی ،  معذور طلبا کے لیے آڈیو ، ویدیو اور قابل رسائی شکل میں مختلف طریقے کے کتابیں فراہم کر رہا ہے جس میں اشاروں کی بھارتی زبان (آئی ایس ایل) میں متن پر مشتمل کتابیں اور  بات چیت کرنے والی کتابیں بھی شامل ہیں۔ ابھی تک پہلی جماعت سے 12ویں جماعت کے لیے این سی ای آر ٹی کی متن والی کتابوں سے 3211 آڈیو کتابوں کے بابوں کو ، آڈیو  / بات چیت کرنے والی کتابوں کی شکل دی گئی ہے اور انہیں وسیع پیمانے پر مفت فراہم کرنے کے لیے دیکشا پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 230 آڈیو اسٹیشنوں  (گیان وانی ایف ایم اسٹیشنس – 18، کمیونیٹی ریڈیو اسٹیشنس – 80، آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنس – 132 اور انٹرنیٹ ریڈیو) پر بھی آڈیو متن دستیاب  ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button