تلنگانہ ایمسیٹ انجینئرنگ کی آخری کونسلنگ کا شیڈول جاری

حیدرآباد_ تلنگانہ کے محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایمسیٹ انجینئرنگ کی آخری کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ جو اکتوبر 25  سے شروع ہوگی۔ 25 اور 26 اکتوبر کو سرٹیفکیٹس کی جانچ کے لئے سلاٹ بکنگ کی جاسکتی ہے 27 اکتوبر کو سرٹیفکیٹس کی جانچ کی جائے گی 27 سے 30 اکتوبر تک ویب آپشن کا انتخاب اور ۔2 نومبر کو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ آن لائن رپورٹنگ 6 نومبر تک ضروری ہے۔ داخلے کی اسپیشل کونسلنگ 9 نومبر سے کی جائے گی۔ نشستیں 12 نومبر کو الاٹ کی جائیں گی۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ   سیٹ حاصل کرنے والوں کو 15 نومبر تک متعلقہ کالج میں آن لائن رپورٹ کرنا ضروری ہے۔