جنرل نیوز

نظام آباد میں مرزا افضل بیگ تیجان کی جانب سے سینئر اردو صحافیوں کے لئے تہنیتی تقریب  

صحافت ایک مقدس فریضہ، جس کے ذریعے معاشرہ میں امن استحکام اور اتحاد کو فروغ دینے کی کوششيں کی جانی چاہیے، مرزا افضل بیگ تیجان کی جانب سے سینئر اردو صحافیوں کی تہنیتی تقریب کاانعقاد۔ 

نظام آباد ۔6/ اگست (پریس نوٹ ) ممتاز ین آر آئی و صدر صدائے اُردو سوسائٹی نظام آباد مرزا افضل بیگ تیجان کی جانب سے نظام آباد کے سینئر اردو صحافیوں کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مرزا افضل بیگ مینجنگ ڈائریکٹرتیجان گروپ نظام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع نظام آباد کے مستند اور سینئرصحافی قوم وملت کے تعمیری انداز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اردو صحافت کے سابقہ دور کو بحال کریں اور دور جدید کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہوئے قوم و ملت کو مفید معلومات، اور موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں ملی اور سیاسی جماعتوں اور تنظیموں قائدین کی ذمہ داریاں وغیرہ پر گرانقدر تحاریر پیش کرتے ہوئے امن، استحکام، قومی یکجہتی،کے فروغ کو یقینی بنائیں

 

اس موقع پراشفاق احمد پا پا خان مدیر اعلی نظام آباد مارننگ ٹائمز و اکریڈیٹیشن کمیٹی ممبر، مدیراعلی یکجہتی یم اے رؤف اعظمی، مدیر اعلی فکر جمہور سید عثمان علی، مولانا عبدالقدیر حسامی نمائندہ روز نامہ مہنگائی ،سید یاسین علی مدیراعلی انواردکن کی دیرینہ مثالی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گلپوشی شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر شریک صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک مقدس فریضہ ہے جس کے ذریعے معاشرہ میں امن استحکام اور اتحاد کو فروغ دینے کی کوششيں کی جانی چاہیے مرزا افضل بیگ تیجان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہیکہ اردو زبان کے صحافیوں میں اتحاد کو فروغ حاصل ہو اس کے لیے وہ ممکنہ سعی کرنے سے درگذر نہیں کریں گے بقول شاعر ۔۔۔۔

ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید و مبیں

ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا بات بنے

متعلقہ خبریں

Back to top button