ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد_ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ رواں تعلیمی سال سے مکمل نصاب پڑھانے  کا اعلان ہے ۔  انٹر بورڈ نے گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے 30 فیصد نصاب ختم کر دیا ہے۔ فائنل امتحانات بھی 70 فیصد نصاب پر  منعقد کیے گئے تھے ۔

تاہم، انٹر بورڈ کے سکریٹری عمر جلیل نے اعلان کیا کہ انٹر فرسٹ اینڈ سیکنڈ کے لئے اس تعلیمی سال میں 100 فیصد نصاب لاگو کیا جائے گا۔عمر  جلیل نے واضح کیا کہ نصاب جلد ہی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button