تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج جاری _ لڑکوں پر لڑکیوں کی سبقت

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج جاری _ لڑکوں پر لڑکیوں کی سبقت
حیدرآباد_ تلنگانہ انٹر فرسٹ ایئر کے نتائج جمعرات کی سہ پہر جاری کیے گئے ہیں ۔ فرسٹ ایئر میں کامیابی کی شرح 49 فیصد ہے جن میں 56 فیصد لڑکیاں اور 42 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ نتائج کے لیے ویب سائٹ https://tsbie.cgg.gov.in پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔ مارکس میمو 17 دسمبر کو شام 5 بجے سے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم طلباء کے لیے سال اول کے امتحانات اس سال 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک منعقد کیے گئے تھے ۔ انٹر جنرل کے 4,09,911 طلبہ اور 49,331 ووکیشنل طلبہ نے انٹر امتحانات میں شرکت کی۔ اس طرح مجموعی طور پر طلبہ کی کل تعداد 4,59,242 نے امتحانات لکھے تھے ۔ جن میں 1,99,786 جنرل طلبہ اور 24,226 ووکیشنل طلبہ نے کامیابی حاصل کی بورڈ حکام کے مطابق کل 2,24,012 طلباء پاس ہوئے۔