تلنگانہ

جگتیال بلدیہ کی چیئرپرسن بھوگا شراونی کے خلاف نصف سے زائد کونسلرس کی بغاوت _ عہدہ سے نہ ہٹانے پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دی دھمکی

جگتیال _ 22 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ میں بی آر ایس کی چیئرپرسن بھوگا شراونی کے خلاف پارٹی کے نصف سے زائد کونسلرس نے بغاوت کردی ہے چیئرپرسن بھوگا شراونی کو عہدہ سے ہٹا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے باغی کونسلرس دستخطی مہم بھی چلائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیئرپرسن کے خلاف 27 کونسلرس نے اپنے دستخط کرتے ہوئے ایک مکتوب رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے حوالے کردیا۔باغی کونسلرس نے چیئرپرسن بھوگا شراونی پر یکطرفہ فیصلے کرنے اور انھیں اعتماد میں نہیں لینے کا الزام لگایا ہے

 

جگتیال بلدیہ میں 52 کونسل ممبران ہیں جن میں 48 کونسلرس اور 4  کوآپشن ممبران شامل ہیں۔ ان میں سے 6 کانگریس کے کونسلر ہیں، تین بی جے پی کے اور ایک مجلس اور ایک آزاد کونسلر جنھیں مجلس کی تائید حاصل ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ باغی کونسلرس نے دھمکی دی ہے کہ چیئرپرسن کو نہ ہٹانے پر ان کے تحریک عدم اعتماد پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button