ایجوکیشن

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال 2022_ 23 میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں

نئی دہلی _ 22 مئی ( پریس ریلیز) رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز (پرلمنری کم مینس) امتحانات سال دوہزاربائیس اور تئیس کی مفت کوچنگ اور(ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) تیاری کے لیے اقلیتوں،ایس سی،ایس ٹی اور خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ پندر ہ جون دوہزار بائیس ہے۔یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی،سرینگر،جمو،حیدرآباد،ممبئی،لکھنؤ،گوہاٹی،پٹنہ،بنگلورو اور مالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔

جب سے آرسی اے کا قیام عمل میں آیاہے اس وقت سے دوسو پینتالیس سول سرونٹس سے زیادہ اور دیگر مرکزی و صوبائی سروسز میں تین سو چھتر امیدواروں کو ملازمت ملی ہے جن میں کل ہند رینک والے امیدوار جیسے کہ جناب جنید احمد(اے آئی آر۔تین)اور جناب فیض عقیل احمد(اے آئی آر۔سترہ) بھی شامل ہیں

آر سی اے سماجی و معاشی طورپر کمزور طلبا کو چوبیس گھنٹے کتب خانہ کی سہولت کے ساتھ کوچنگ اور تربیت فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لیے مثبت اور صحت مند ماحول بھی مہیاکرتی ہے۔

اہلیت،ٹسٹ مراکز اور دیگر تفصیلات درج ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہیں:http://www.jmi.ac.in, http://jmicoe.in

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button