ایجوکیشن

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسس کے امتحانات کا 14 جولائی سے آغاز

حیدرآباد، 21 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام 14 جولائی تا 7 اگست 2022 ، فاصلاتی طرز کے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم اے (اردو، تاریخ، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی)، بی اے، بی ایس سی، بی کام، ڈپلومہ ان جرنلزم و ماس کمیونکیشن، سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ تفصیلی ٹائم ٹیبل یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button