ایجوکیشن

فریحہ رشید کو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 30 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ،شعبہ کمپیوٹر سائنس کی اسکالر فریحہ رشید دختر جناب خواجہ رشید الدین کو کمپیوٹر سائنسس میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”اڈاپٹیو سیکوینس جینیریشن فار لرننگ اینڈ اسسمنٹ “ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 13 جولائی کو منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button