این آر آئی

ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، نامزد سفیر ہند برائے سعودی عرب کی ریاض آمد

ریاض ۔ کے این واصف

نامزد سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کل شام ریاض پہنچے۔ ایرپورٹ پر نائب سفیر ہند این رام پرساد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیگر سفارت کار بھی موجود تھے۔

ڈ سی ایم این رام پرساد نے اپنے ٹیوٹر پر ڈاکٹر خاں کے آمد کی اطلاع جاری کی۔ ڈاکٹر خاں نے خود اپنے ٹیوٹر پر دیئے پیام میں ریاض پہنچنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہند سعودی تعلقات کے استحکام میں اپنی مقدور بھر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں یہاں ڈاکٹر اوصاف سعید کے جانشین ہونگے۔ ریاض میں مارچ ۲۰۲۲ میں ڈاکٹر اوصاف کے دہلی تبادلہ کے بعد ڈی سی ایم این رام پرساد بحیثیت قائم مقام سفیر اس عہدے پر فائز تھے۔

۱۹۹۷ بیچ کے آئی ایف ایس ڈاکٹر سہیل ریاض سے قبل لبنان مین سفیر ہند کے عہدے پر فائز تھے۔ سہیل اعجاز خاں ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور آپ کا تعلق بھوپال، مدھیہ پردیس سے ہے۔ وہ اس سے قبل سودی عرب میں دیگر حیثیت میں دو مرتبہ خدمات انجام دے چکے ہیں وہ انڈین کمیونٹی میں ایک ہر دل عزیز اور مقبول شخصیت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button