نیشنل

پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی پھر کارروائی _ آٹو ڈرائیور کے گھر پر دھاوا

نئی دہلی _ این آئی اے نے تمل ناڈو کے نیلا پٹائی میں ایک آٹو  ڈرائیور کے گھر پر دھاوا کیا ۔ ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے تعلق کے شبہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے آٹو ڈرائیور عمر شریف کے گھر کی تلاشی لی۔ حکام نے انکشاف کیا کہ اس موقع پر ان کے گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے قریب سلمبم آرٹ سکھا رہا تھا ۔

 

اس سال 28 ستمبر کو مرکزی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں پر پابندی لگا دی تھی  ۔پی ایف آئی پر نوجوانوں کو کراٹے کے نام پر دہشت گردی کی تربیت دینے اور معصوم نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف ترغیب دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button