نیشنل

اترپردیش کے کئی اضلاع میں 144 سکشن۔افواہیں پھیلانے والوں کو چیف منسٹر کی وارننگ

نئی دہلی: عتیق احمد اوران کے بھائی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد پریاگ راج سمیت اتر پردیش میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اترپردیش حکومت نے لکھنو پریاگ راج اور ریاست کے 73 دیگر اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے پارلیمنٹ کے سابق ممبر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

پریاگ راج اور اس کے آس پاس کے شہروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ کئی شہروں میں امن وقانون کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے فلیگ مارچ بھی کئے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے پارلیمنٹ کے سابق ممبر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی چھان بین کیلئے تین ممبران پر مشتمل ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کے بعد اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں داخلی امور سے متعلق پرنسپل سکریٹری سنجے پرساد، DGP آر کے وِشو کرما اور خصوصی DG پرشانت کمار موجود تھے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس افسران کو چوکس رہنے اور ریاست میں امن اور قانون کو یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ اضلاع میں کرنے پڑے۔ انہوں نے عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button