ایجوکیشن

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی امتحان کے فارم کے ادخال کی 9 جون آخری تاریخ

 

حیدرآباد،25 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے یوجی‘ پی جی ‘ ڈپلوما (سالانہ) اور سرٹیفکیٹ کورسس کے طلبہ کو بیک لاگ پرچوں کی امتحان فیس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امتحان فارم داخل کرنے کا عمل 26 مئی سے شروع ہورہا ہے اور 9 جون تک فارم جمع کرنے کی سہولت ہوگی۔

پروفیسر محمد رض ©اءاللہ خان، ڈائرکٹر کے بموجب2018 کے سالانہ بیچ (بی اے‘ بی کام‘ بی ایس سی) طلباءکو اس سال بیک لاگ فارم پھرنے کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ 2017 اور اس سے پہلے کے بیچوں کے لیے بیک لاگ امتحان فارم پہلے سے موجودmanual طریقہ کار کے مطابق ہی بھرنا ہوگا۔ امپرومنٹ امتحان کے لیے طلبہ کویو جی کورسز کے لیے500 روپے فی پرچہ جبکہ پی جی کورسز کے لیے 750 روپے فی پرچہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ریجنل سنٹر‘ ذیلی ریجنل سنٹر اور لیرنر سپورٹ سنٹر کے کوآرڈنیٹر سے رابطہ کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button