ایجوکیشن

اقلیتوں کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ

 

اقلیتوں کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ

نئی دلّی ،29 نومبر/ اقلیتی امور کی وزارت چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں یعنی سکھ ، بودھ ، عیسائی ، جین ، مسلمان ،  زرثشٹھ  ( پارسی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تعلیمی طور پر  با اختیار بنانے  کی اسکیم  ، مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ  ( ایم اے این ایف ) نافذ کرتی ہے ، جو اِن اقلیتوں کے  ایم فل اور پی ایچ ڈی کورس کرنے والے طلباء کے لئے ہے ۔ سال 20-2019 ء میں  1251 فیلو شپ دی گئیں  ، جب کہ  تعلیمی سال 21-2020 ء  کے دوران اب تک 607 فیلو شپ دی گئی ہیں  ( عبوری اعداد و شمار  ؛ دسمبر ، 2020 ء میں این ٹی اے کا امتحان ابھی ہونا باقی ہے ) ۔  ایم اے این ایف اسکیم کے تحت یہ بھی  گنجائش ہے کہ اگر داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد کم ہے تو ایسے امید وار ، جنہوں نے داخلہ نہیں لیا ہے  لیکن این ای ٹی امتحان میں میرٹ  حاصل کر لی ہے اور  اُن کی ویلیڈٹی تین سال کے لئے ہے تو انہیں اسکیم کے تحت  جے آر ایف  دی جا سکتی ہے ۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  حساب سے 20-2019 ء اور 21-2020 ء میں  منظور شدہ  فیلو شپ کی تفصیلات  ضمیمے میں دی گئی ہیں  ۔ تعلیمی سال 20-2019 ء اور 21-2020 ء میں مولانا آزاد نیشنل  فیلو شپ اسکیم  حاصل کرنے والوں میں کوئی  مخنث نہیں ہے ۔

 

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کا ڈاٹا رپورٹنگ سسٹم ، جو  اقلیتی امور کی وزارت کے لئے ایم اے این ایف اسکیم  نافذ کرتا ہے ، ایسے اعداد و شمار جمع نہیں کرتا کہ اسکیم کے تحت  کتنے لوگوں نے پی ایچ ڈی اور / یا ایم فل پروگرام مکمل کیا ہے

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حساب سے پچھلے دو برسوں یعنی 20-2019 ء اور 21-2020 ء کے دوران  مولانا آزاد فیلو شپ اسکیم  کے تحت منظور کردہ فیلو شپ کی تفصیلات

 

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

 

میزان

 

آندھرا پردیش

 

7

 

اروناچل پردیش

 

7

 

آسام

 

53

 

بہار

 

44

 

چنڈی گڑھ (یو ٹی )

 

6

 

چھتیس گڑھ

 

4

 

دلّی

 

130

 

گوا

 

2

 

گجرات

 

19

 

ہریانہ

 

26

 

ہماچل پردیش

 

11

 

جموں و کشمیر

 

358

 

جھار کھنڈ

 

18

 

کرناٹک

 

26

 

کیرالہ

 

230

 

لداخ

 

7

 

مدھیہ پردیش

 

26

 

مہاراشٹر

 

70

 

منی پور

 

20

 

میگھالیہ

 

12

 

میزورم

 

5

 

ناگا لینڈ

 

8

 

اڈیشہ

 

5

 

پڈو چیری  ( یو ٹی )

 

4

 

پنجاب

 

114

 

راجستھان

 

48

 

سکم

 

10

 

تمل ناڈو

 

26

 

تلنگانہ

 

14

 

تری پورہ

 

2

 

اتر پردیش

 

343

 

اترا کھنڈ

 

17

 

مغربی بنگال

 

186

 

کل میزان

 

1858

 

*عبوری اعداد و شمار ، دسمبر ، 2020 ء کے لئے این ٹی اے کا امتحان ابھی منعقد کیا جانا ہے ۔

 

 

 

مذکورہ معلومات  آج اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم  کی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button