جنرل نیوز

عادل آباد میں کانگریس کے اقلیتی قائدین کی جانب سے راجہ سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

عادل آباد کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر ملعون راجا سنگھ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے اس سلسلے میں کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ٹاؤن صدر محسن پٹیل کی قیادت میں ایک وفد نے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی وی امیندر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی۔اور راجہ سنگھ کے خلاف اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔وفد میں یوتھ کانگریس کے اسمبلی صدر عرفات احمد خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button