تلنگانہ میں انٹر سال اول کے امتحانات کی تاریخ میں معمولی تبدیلی

حیدرآباد _ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹر سال اول کے امتحانات کی تاریخوں میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ حضور آباد کے ضمنی انتخاب کی وجہ سے رواں ماہ کی 25 تاریخ سے ہونے والے انٹر امتحانات کی تاریخ میں معمولی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے  29 اور 30 ​​ اکتوبر کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

29 اکتوبر کو ہونے والے امتحان کو 31 اکتوبر اور  30 اکتوبر کے امتحان کو یکم نومبر کو مقرر کیا ہے۔ امتحان اتوار 31 کو ہوگا۔

بورڈ کے عہدیداروں نے کورونا کی وجہ سے انٹر سال اول کے امتحانات لکھے بغیر طالب علموں سال دوم میں پروموٹ کیا ہے  حکومت نے انٹر سال اول کے طلباء کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر ، امتحانات اس ماہ کی 25 تاریخ سے منعقد کئے جائیں گے۔ تاہم ، حضورآباد انتخاب کی وجہ سے ، انٹر بورڈ حکام نے اعلان کیا کہ 29،30 کو ہونے والے امتحانات کو دوبارہ شیڈول کیا جا رہا ہے۔