جنرل نیوز

جگتیال ضلع کے عازمین حج کے لئے 15 مئی کو حج تربیتی کیمپ _ زیر صدارت حضرت مولانا سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی اور مہمان خصوصی سید عرفان الحق صاحب ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ہوں گے

مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی نائب صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی اطلاع کے بموجب  تمام عازمین حج 2023 ضلع جگتیال (کورٹلہ مٹ پلی دھرمپوری رائیکل ) کے لئے ان شاءاللہ 15/ مئی بروز پیر صبح 10  بجے سے نماز عصر تک بمقام مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈہ نزد جامع مسجد جگتیال حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔جس کی صدارت حضرت مولانا سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال کریں گے ۔

مہمان خصوصی ۔محترم سید عرفان الحق صاحب ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ہوں گے پروجیکٹر کے ذریعہ تفصیل سے مناسک حج وعمرہ بیان کئے جائیں گے  تمام عازمینِ حج 2023 حج کمیٹی سے جانے والے ہوں پرائیوٹ ٹور سے سب عازمین سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔

منجانب! خادمین حج سوسائٹی ضلع جگتیال

برائے رابطہ. 9908822783 7780161898

9866596946 9440842768

 

متعلقہ خبریں

Back to top button