نیٹ امتحان کے لئے درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی _ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے قومی اہلیت ٹیسٹ (NEET) کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔  ایجنسی نے کہا کہ 10 اگست تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ NEET درخواست کا عمل 13 جولائی سے شروع ہوا۔ آخری تاریخ 6 اگست مقرر کی گئی تھی تاہم تاریخ میں مزید چار دن کے لیے توسیع کی گئی ہے۔