تلنگانہ

تلگو فلموں کے مشہور اداکار چلپتی راو بھی چل بسے

حیدرآباد _ 25 دسمبر ( اردولیکس) ٹالی ووڈ میں ایک اور سانحہ پیش آیا۔ دو دن پہلے نوارسا اداکار  کیکلا ستیہ نارائنا کا دیہانت ہوگیا تھا ۔آج سینئر اداکار چلپتی راؤ (78) کا انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار اور اتوار کی علی الصبح حیدرآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کا ایک بیٹا روی بابو اور بیٹیاں مالینی  دیوی اور سری دیوی ہیں۔

چلپتی راؤ 8 مئی 1944 کو کرشنا ضلع کے بالی پارو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں سپر اسٹار کرشنا کی فلم ‘گڑھا چاری 116’ سے کیا۔ انہوں نے 12 سو سے زائد فلموں میں معاون اداکار، ولن اور کامیڈین کے طور پر کام کیا۔ مشہور اداکار این ٹی آر سے جونیئر این ٹی آر تک، وہ تین نسلوں کے ہیروز کے ساتھ کام کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button