اوپن اسکولنگ نے بھی 12 ویں جماعت کے امتحانات منسوخ کردیئے

نئی دہلی _ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) نے بھی کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر  12 ویں جماعت کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ اس سے 1.75 لاکھ طلباء کو فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے 12 ویں کلاس کے امتحانات چار دن قبل منسوخ کردیئے تھے ۔ جون کے مہینے میں اوپن اسکولنگ کے 12 ویں جماعت کے امتحانات ہونے  والے تھے لیکن اسے آج منسوخ کردیا گیا ہے آبجکیٹیو اسسمنٹ کی بنیاد پر نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ عہدیداروں نے کہا کہ جو طلباء اس پالیسی سے مطمئن نہیں ہوتے ہیں وہ بعد میں امتحانات لکھ  سکتے ہیں۔